class="post-template-default single single-post postid-5478 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حکومت کا ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

حکومت نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جامع ڈیجیٹائزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی، جو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کےلیے ضروری پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔دس رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گے۔ڈیٹا آٹومیشن پر عمل درآمد اور سافٹ ویئر سلوشنز بھی ٹی او آر کا حصہ ہے، وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ڈیٹا کو صوبوں کی ریونیو اتھارٹیز، وزارتوں اور سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی ذمہ داری دے دی۔ٹاسک فورس ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے قومی شناختی کارڈ کو سنگل بنیادی شناخت بنا کر آڈٹ کرے گی، ٹاسک فورس سپلائی چین کی آٹو میشن بھی کرے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter