پاکستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہارر فلم ’دیمک‘ شاندار کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے، ملک بھر کے مختلف سنیما گھروں میں اس فلم کے تمام شوز مکمل طور پر ہاؤس فل جا رہے ہیں اور شائقین ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں نظر آ رہے ہیں۔بصری اثرات، مضبوط کہانی اور نامور فنکاروں کی جاندار اداکاری نے فلم بینوں پر اپنا سحر طاری کردیا ہے اور عوام کی ’جیو فلمز‘ سے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیمک‘ کو دیکھنے کے لیے فیملیز کی بڑی تعداد بے تاب نظر آ رہی ہے اور سنیما گھروں میں بھرپور رش اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔فلم کے جدید ویژوئل ایفیکٹس، سنسنی خیز کہانی اور بہترین ہدایت کاری نے ہر عمر کے ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور سونیا حسین کی اداکاری نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ فلم ’دیمک‘ نا صرف ایک خوفناک تجربہ ہے بلکہ عالمی معیار کی فلم بھی ہے جس پر پاکستان سنیما کو فخر ہے۔شائقین کی زبردست پزیرائی کو دیکھتے ہوئے فلمی حلقوں میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جیو فلمز بہت جلد اسی معیار کی مزید بڑی فلمیں بھی پیش کرے گا، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔یاد رہے کہ ’جیوفلمز‘ اس سے قبل بھی کئی شاہکار فلمیں خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈآف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور دی گلاس ورکر پیش کر چکا ہے۔
جیو فلمز ’دیمک‘ کا دھماکا خیز دوسرا ہفتہ، سنیما گھروں میں ہاؤس فل شوز




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments