class="post-template-default single single-post postid-9400 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، ڈیل بہت جلد ممکن ہے، قطر

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، ڈیل بہت جلد ممکن ہے۔ 

منگل کو دوحہ میں تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ کے دوران قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں حائل بڑے معاملات حل کر لیے گئے ہیںانھوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر جو بائیڈن کے بیانات مذاکرات آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوئے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے، امید ہے کہ مذاکرات کا یہ دور ایک واضح اور جامع معاہدے پر ختم ہوگا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید  رہنما یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اس پر سینئر  اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter