فرانس کے صدر میکرون نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان اور فرانس کے معروف سیاستداں ہیں۔
نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔73 سالہ ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما کے طور پر وہ صدر میکرون کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں اور کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ادھر صدر میکرون کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بائرو پر نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت گزشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوگئی تھی جب سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔
Post your comments