سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو پر فرانسیسی حکومت نے 12 الزامات عائد کردیے۔ پاول دورو کو ہفتے کو آزربائیجان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ قانون کے تحت انہیں 28 اگست تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاول دورو کو 20 برس تک قید کا سامنا ہے، تاہم دورو کے معاون اور محافظ کو تفتیش کے بعد رہائی دیدی گئی۔انتالیس برس کے پاول دورو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں، ان پر قانون نافذ کرنیوالے حکام سے عدم تعاون، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاول دورو روس میں پیدا ہوئے تھے تاہم اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے روس چھوڑ دیا تھا۔
فرانس، بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر 12 الزامات عائد
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments