سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے محمد بشر نے الجزائر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔محمد بشر کی کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔حال ہی میں محمد بشر نے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت ’مزامیر داؤد‘ میں حصّہ لیا جس کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔یہ مقابلہ 18 سے 31 اگست تک جاری رہا جس میں 15 سے زائد ممالک کے امیدواروں نے شرکت کی۔محمد بشر نے اس باوقار مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے 15 سو ڈالرز کا انعام حاصل کیا۔ایکوروک ہر سال اس مقابلے کی میزبانی کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے نوجوان قاری حسنِ قرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس تقریب کے علاوہ الجزائر کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف ہر سال الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد کرتی ہے۔
پاکستانی بچے کی بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی […]
Read More
Post your comments