class="post-template-default single single-post postid-9227 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

پڑوسی ملک بھارت میں انسانی میٹا پنیو وائرس ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک 8 ماہ کے بچے میں ایچ ایم پی وی وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ 2 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 1 بچہ 8 ماہ جبکہ دوسرے کی عمر 3 ماہ ہے، دونوں بچوں کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق دونوں شیر خوار بچے برونکوپنیومونیا کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے تھے۔برونکوپنیومونیا کو برونکیل نمونیا بھی کہا جاتا ہے۔یہ نمونیا کی ایک قسم ہے جس میں پھیپھڑوں میں برونچی اور الیوولی (چھوٹے ہوا کے تھیلے) میں سوزش آ جاتی ہے۔برونکوپنیومونیا کی علامات ہلکی سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔برونکوپنیومونیا کی علامات میں بخار، کھانسی، سانس میں دقت، تیز سانس لینا، پسینہ آنا، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور بھوک میں کمی شامل ہے۔واضح رہے کہ ایچ ایم پی وی کا مطلب ہیومن میٹا نیومو وائرس ہے جو کہ چین میں تیزی پھیل رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter