class="post-template-default single single-post postid-5118 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات

کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔یوں وہ اس طرح کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے دو بچے کینیڈا کی فوج میں ہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter