class="post-template-default single single-post postid-7652 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈین گلوکار و ریپراے پی ڈھلون کے گھر پر فائرنگ، ملزم کی عدالت میں آج پیشی

بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ستمبر کے آغاز میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2 گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔بعد ازاں بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے مذکورہ واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک میوزک ویڈیو میں اداکار سلمان خان کو کاسٹ کرنے پر اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی ہے۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی، جس کے بعد کینیڈین پولیس نے فائرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں اونٹاریو سے 25 سالہ ابھیجیت کنگرا نامی بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بھارتی شہری وکرم شرما کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ابھیجیت کنگرا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے واقعے میں آتشیں اسلحہ استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کو نذِر آتش بھی کیا ہے، جس پر انہیں آج اونٹاریو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یہاں یہ واضح رہے کہ بدنامِ زمانہ گینگ سے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور بابا صدیق کے قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اداکار سلمان خان کو بھی انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter