کینیڈین امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد ملک بدری کے خدشات کے پیشِ نظر سینکڑوں بھارتی طلباء حکومت کے خلاف سراپائے احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طلباء نے کینیڈا کی ریاست پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیے ہیں۔ان طلباء کا کہنا ہے کہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد 70 ہزار سے زائد گریجویٹ طلباء کا مستقبل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے، رواں سال کے اختتام پر گریجویٹ طلباء کو ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے پر ملک بدر کرنے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں کینیڈین حکومت نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی ہے، جس کا مقصد مستقل رہائش کے لیے نامزدگیوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ اسٹڈی پرمٹ کو محدود کرنا ہے۔کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ چند سال میں آبادی میں تیزی سے اضافے کے بعد کیا ہے۔حکومتِ کینیڈا کا کہنا ہے کہ وفاقی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کی آبادی میں تقریباً 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ حکومتی پالیسی کے خلاف طلبہ گزشتہ تین ماہ سے سراپائے احتجاج ہیں اور اسی طرح کے مظاہرے کینیڈیا کی دیگر ریاستوں جن میں اونٹاریو، مانیٹوبا اور برٹش کولمبیا شامل ہیں، میں بھی ہو رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Canada, News / ملک بدری کے خدشات، بھارتی طلباء کا کینیڈین حکومت کیخلاف اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
ملک بدری کے خدشات، بھارتی طلباء کا کینیڈین حکومت کیخلاف اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: canada, canada news, canada urdu news, canada urdu weekly, nawai pakistan, news paper, weekly epaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے، شبمن گل
Posted in: News, Sportsبھارتی نوجوان اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کےلیے […]
Read More-
پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں
Posted in: Breaking News, News, Sports -
Post your comments