class="post-template-default single single-post postid-8505 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بگ کرکٹ لیگ کے پہلے سیزن کیلئے بہت پر جوش ہوں ، عرفان پٹھان

دبئی :بگ کرکٹ لیگ (بی سی ایل)کرکٹ انٹرٹینمنٹ میں ایک انقلابی قدم ہے جو12 دسمبرسے بھارتی شہر سورت  میں شروع ہورہی ہے ،اس لیگ میں 6  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ممبئی میرینز میں شمولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ بگ کرکٹ لیگ کے پہلے سیزن کے لئے ممبئی میرینز میں شامل ہونے پر بہت خوش اور پر جوش ہیں ۔عرفان پٹھان نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف لیگز میں کھیلنے کے بعد میں بی سی ایل کی بے پناہ صلاحیتوں کو دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس موجود ٹیم کی تشکیل کے ساتھ، ہم ٹائٹل کے لئے ایک سنجیدہ چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں ۔  ممبئی میرینز نے آمدہ بگ کرکٹ لیگ 2024 کے لئے باضابطہ طور پر اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ، جس میں بین الاقوامی ستاروں اور مقامی ٹیلنٹ کا زبردست امتزاج شامل ہے۔ ٹیم کو سابق بھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان کے تجربے سے تقویت ملے گی جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنی قیمتی مہارت رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے پاور ہاس رچرڈ لیوی اس لائن اپ میں بین الاقوامی فائر پاور کا اضافہ کر رہے ہیں۔یہ اہم ٹورنامنٹ بین الاقوامی کرکٹ لیجنڈز، تجربہ کار ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو ایک منفرد فارمیٹ میں اکٹھا کرتا ہے جو اعلی صلاحیتوں کی کرکٹ تفریح کا وعدہ کرتا ہے۔سری لنکن بائیں ہاتھ کی اسپنر مالنڈا پشپا کمارا اور بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز من پریت گونی نے ٹیم کی بالنگ کو مضبوط کیا ہے۔ سری لنکا کے سابق بلے باز چمارا سلوا کی شمولیت سے مڈل آرڈر میں استحکام اور وسیع بین الاقوامی تجربے میں اضافہ ہوا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter