class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15520 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انگلینڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔انہوں نے محض 39 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹون کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ وہ 60 گیندوں پر 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

انگلینڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں لیام لیونگسٹون نے 42 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے  جبکہ جیکب بیتھیل نے 24 رنز اور کپتان ہیری بروک نے 21 گیندوں پر41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کے خلاف 158 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہو گئی اور یوں انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 1، 1 سے برابر کر لی۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کرن نے 11 رنز کے عوض 2 شکار کیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter