class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13812 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امارات نے آے آئی ٹیکنالوجی پر منبی ہیلمٹ تیار کرلیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیلمٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹیم ’امیریٹس- ایکس آر جی‘ نے’ٹور ڈی فرانس‘ میں ایک نیا ہیلمٹ متعارف کروایا ہے جسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ ہیلمٹ ابوظبی کی اے آئی کمپنی ’جی 42‘ نے اطالوی مینوفیکچرر ’ایم ای ٹی ہیلمیٹس‘ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ جی 42 کے مطابق ہیلمٹ کی منفرد لیوری کو جدید اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ہوا کے بہاؤ اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے نقل و حرکت کی تشریح کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ٹور ڈی فرانس 21 روزہ سائیکل ریس ہے جس کا آغاز 5 جولائی کو ہوا ہے اور  27 جولائی تک جاری رہے گی۔اس ریس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شاندار سائیکلنگ کے علاوہ جدت کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter