class="post-template-default single single-post postid-8686 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایلون مسک کی دولت میں ہوشربا اضافہ، نیا سنگِ میل عبور

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے نیا سنگِ میل عبور کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی مالیت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی کی دولت میں یہ اضافہ ایک حالیہ معاہدے کے بعد ہوا ہے جس کے تحت ان کی کمپنی اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے 1.25 ارب ڈالرز کے شیئرز خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں کی 1.25 ارب ڈالرز کے شیئرز کی خریداری کے بعد کمپنی کی قدر میں تقریباً 50 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا اور کمپنی کی قدر 350 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 440 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ایلون مسک کی یہ کامیابی بنیادی طور پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت سے منسلک ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں بھی تقریباً 65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی کی موجودہ مجموعی مالیت کا تخمینہ 447 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے تقریباً 270 ملین ڈالرز کا تعاون کیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter