class="post-template-default single single-post postid-11176 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میانمار میں زلزلہ، بنکاک کی فلک بوس عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں آج جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔میانمار میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں بلند و بالا عمارتوں کو ڈھیر کر دیا۔زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جو سوشل میڈیا پر وائرل پر وائرل ہو رہے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلا دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، شدید زلزلے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے سبب بنکاک میں میٹرو اور ریل سروسز معطل کر دی گئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter