دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن اتوار 6 اکتوبر سے آئی سی سی اکیڈمی اوول ون میں شروع ہوگا۔ گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی 18 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ہفتے ایک ڈرافٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ 6 ٹیموں میں سے ہر ایک 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس میں یواے ای کے اسٹار قومی کھلاڑی اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے شرکاء شامل ہیں۔یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے ستاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور سیزن 3 سے قبل 6 ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 فرنچائزز کو متاثر کرنے کا ایک اور موقع ہوگا جو جنوری-فروری 2025 میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 6 اسکواڈز کا انتخاب پلیئر سلیکشن ڈرافٹ سے کیا گیا جو گزشتہ ہفتے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے انتخاب کے ڈرافٹ کا ایک اور راؤنڈ ہوگا۔ ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی چھ ڈی پی فرنچائزز میں سے ہر ایک سیزن 3 کے لئے باقی کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے سیزن 3 کے لئے اپنے انتخاب (فی اسکواڈ کم از کم 4) کو مکمل کرے گی۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا 6 اکتوبر سے آغاز


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments