اوپن اے آئی کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا، یہ چیٹ بوٹ صارف کے پوچھنے پر انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔ابتداً اسے بہت کم لوگوں نے استعمال کیا لیکن جوں جوں لوگوں کو اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہو رہا ہے اس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی شرط ختم کرنے کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے اب 200 ملین سے زائد ہفتہ وار فعال صارفین ہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنے ہیں۔یاد رہے کہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ اس کے 100 ملین ہفتہ وار فعال صارفین ہیں۔
رواں سال چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں دگنا اضافہ


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی […]
Read More
Post your comments