class="post-template-default single single-post postid-5615 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پھندے کیلئے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہو گیا، سی پی او

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کیس میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹیسٹ رپورٹ جمع کرا دیں، جس میں ثانیہ کی خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ تمام ٹیسٹ اور تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ خودکشی کا واقعہ نہیں، ثانیہ کی گردن میں نہ سوجن تھی اور نہ ہی پھندہ لگنے سے  گردن لمبی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پھندے کے لیے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہو گیا اور ان کے ناخن سے ملنے والے سیمپل کا ڈی این اے بھی شوہر سے میچ کر گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کے گلے میں موجود دوپٹہ موت کی وجہ نہیں بنا، گردن اور کندھے پر موجود زخم کا نشان دوپٹے کا نہیں ہے۔ سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کو 9 جولائی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter