ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 2 بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیرئس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کے باعث اسکواڈ […]
Read More
Post your comments