امریکا میں پی ٹی آئی کے بعد عمران اور تحریک انصاف کیخلاف جوابی مہم شروع، امریکا میں پی ٹی آئی کےحامیوں کی احتجاجی سرگرمیوں ، ڈیجیٹل نعروں سے مزین ٹرکوں کے گشت کی سرگرمیوں کے جواب میں واشنگٹن میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف جوابی احتجاجی سرگرمیوں کابھی آٖغاز ہوگیا ہے۔ امریکا کی مخالفت کرنے والی اور اس کے مخالفین نے واشنگٹن کو سیاست کا مرکز بنالیا۔ حلف برداری کی تقریب میں کے بعد مخالفین نے بھی اشتہاری مہم کا منصوبہ بنالیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی 20جنوری کی تقریب حلف برداری کے موقعہ پر پی ٹی آئی امریکا کی جانب سے پاکستانی فوج اور حکومت کےخلاف ڈیجیٹل نعروں اور تصاویر کے ساتھ واشنگٹن کی سڑکوں پر احتجاجی ٹرکوں کے گشت کرنے کے عمل سے پہلے ہی پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کےمخالفین نے کرایہ پر ٹرک حاصل کرکے مخالفانہ ڈیجیٹل نعروں اور بانی پی ٹی آئی کےطالبان،اسامہ بن لادن کی حمایت پر مبنی بیانات کے الفاظ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی تصاویر کے ساتھ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی داخلی سیاست کی جنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی لڑی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی مخالفانہ ٹرکوں پر بانی پی ٹی آئی کی تصویر کےساتھ جو نعرے درج ہیں ان میں اسامہ بن لادن کو شہید،طالبان کی افغان جنگ کو جائز اور ایسے نعرے درج کئے گئے ہیں کہ جو امریکیوں کو سخت ناپسند ہیں اس طرح بانی پی ٹی ائی اور پی ٹی ٹی آئی امریکا کی احتجاجی سرگرمیاں کے جواب میں مخالفانہ طریقے بھی وہی ڈیجیٹل ٹرکوں کی حکمت عملی سے جواب دے رہے ہیں ۔ البتہ پی ٹی آئی کی امریکا کی احتجاجی مہم کے ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرکوں میں حکومتی مظالم سے ہونے والی اموات کا تاثر دے کر پراپیگنڈا کیاگیا جب کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کےمخالفین بانی پی ٹی آئی کے طالبان ک حق میں دیئے گئے بیانات کے حصے نقل کرکےعمران خان کی تصویر کے ساتھ گشت کرنے والے ٹرکوں پر آویزاں ہیں ۔
امریکا میں عمران اور تحریک انصاف کے خلاف جوابی مہم


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments