class="post-template-default single single-post postid-5550 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر کا عالمی عدالت سے رابطہ

اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی انڈین ریسلر وینیش پھوگٹ نے عالمی عدالت سے رابطہ کرلیا۔ونیش پھوگٹ نے پوزیشن میں آخری نمبر پر دھکیلے جانے کے خلاف اپیل کی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ مجھے سلور میڈل کا حقدار قرار دیا جائے۔انڈین خاتون ریسلر کو آج صبح اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں سے قبل ونیش کا ویٹ حد کے اندر تھا، قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونیوالے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں۔ونیش نے پہلے روز ویٹ کے جائز ہونے کے بنیاد پر سلور میڈل کیلئے سی اے ایس میں اپیل کی ہے۔کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت پھوگٹ کی اپیل پر کل فیصلہ دے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter