کولمبو میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔12سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، وہ ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلئیر ہیں۔پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے، بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10ویں نمبر پر ہیں۔سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، انہوں نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔
کولمبو: ورلڈ یوتھ اسکریبل کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments