class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12627 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کیلئے ”سی ایم انسولین کارڈ“

پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کےلیے”سی ایم انسولین کارڈ“ کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود رائیڈر کے ساتھ انسولین کارڈ لے کر گھروں میں پہنچ گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ وہ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہیں۔انھوں نے کہا خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے خاندانوں تک دوا یا انسولین حکومت پہنچائے گی۔

بھارت سے بغیر علاج واپس آنے والے دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا 9 سالہ بچے عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔

بچوں کے والد شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری کردی گئی۔شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی 7 سالہ بہن منسا کی انجیو پلاسٹی کردی گئی، اوپن ہارٹ سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی، آرمی چیف، وفاقی وزیر صحت و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ  دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا بچوں کو لے کر ان کے والدین علاج کیلئے بھارت لے کر گئے تھے،  پہلگام حملے کے بعد بھارت نے دونوں بچوں کو بغیر علاج واپس بھیج دیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter