چین نے امریکا پر جوابی ٹیرف 125فیصد کردیا ،چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ یورپ امریکا کی یکطرفہ غنڈہ گرد ی کیخلاف بیجنگ کا ساتھ دے ، یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جارحانہ پالیسی تبدیل نہ کی تو اپنے دفاع کیلئے کارروائی کرینگے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ ان کی محصولات کی پالیسی کارآمد اور درست ہے ، یہ امریکا اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گی، بیجنگ کے حالیہ جوابی اقدام کے بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل کی صورتحال رہی جس سے اسٹاک میں اتار چڑھاؤ، سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور امریکی حکومتی بانڈز پر دباؤ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ، چین نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف 125فیصد کردیا، تجارتی جنگ میں اضافے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان برآمدات تقریباً بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ “یکطرفہ غنڈہ گردی” کے خلاف مزاحمت میں بیجنگ کے ساتھ ہاتھ ملائے۔یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کے جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے دوران، بلاک کے اقتصادی سربراہ نے کہا کہ اگر امریکا اپنی جارحانہ محصولات کی پالیسی پر اپنا راستہ تبدیل نہیں کرتا تو یورپی یونین اپنی معیشت اور کمپنیوں کے دفاع کے لئے کارروائی کرے گا۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ بات چیت میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو اس مسئلے پر ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے،دونوں کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور یکطرفہ غنڈہ گردی کے طریقوں کیخلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرنی چاہیے۔”انہوں نے زور دیا کہ اس سے نہ صرف “ان کے اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ ہوگا، بلکہ بین الاقوامی انصاف اور عدل کا بھی تحفظ ہوگا۔”وال اسٹریٹ میں نئی گراوٹ کے بعد، جمعہ کے روز ایشیائی منڈیوں پر ایک بار پھر دباؤ تھا۔
Home / Breaking News, News, World / چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف 125 فیصد، یورپ ساتھ دے، چینی صدر، پالیسیاں ٹھیک ہیں، ٹرمپ
چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف 125 فیصد، یورپ ساتھ دے، چینی صدر، پالیسیاں ٹھیک ہیں، ٹرمپ


Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
پاکستان ہاکی ٹیم فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
Posted in: News, Sportsپاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان حماد بٹ نے ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکوں نے […]
Read More
Post your comments