class="post-template-default single single-post postid-7276 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ممبئی میں تائیوان کا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین کا بھارت کو انتباہ

بھارت میں تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر بھارت احتیاط سے کام لے۔ 

بیجنگ سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ون چائنا پالیسی، بھارت کی جانب سے کیا گیا سنجیدہ سیاسی عہد ہے جو چین بھارت تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت اپنے وعدوں کی سختی سے پابندی کرے اور تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے سے گریز کرے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولا گیا ہے۔ بھارت میں اس سےقبل نئی دہلی اور چنئی میں تائیوان کے قونصلیٹ موجود ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter