چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کامیاب ہوگئے، فتح اور حماس سمیت دیگر دھڑوں نے باہمی اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق مصالحتی اجلاس میں فلسطین بھر سے 14 دھڑوں نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت فلسطینی علاقوں میں عارضی قومی مصالحتی حکومت قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔عارضی قومی مصالحتی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالے گی، اجلاس میں شریک تمام فلسطینی دھڑوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور امدادی کارروائیوں سمیت تعمیر نو پر اتفاق کیا گیا۔معاہدے کی تفصیلات میں نئی عبوری حکومت کی تشکیل کےلیے ٹائم فریم کا تعین نہیں کیا گیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینی دھڑے اندرونی مفاہمت کی بنیاد پر جلد از جلد فلسطین کی آزادی حاصل کر لیں گے۔دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی دھڑوں کےدرمیان معاہدے کو مسترد کر دیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کو کچل دیا جائے گا۔
Home / Breaking News, News, World / چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط
چین کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments