class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16266 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter