class="post-template-default single single-post postid-9780 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چیمپئنز ٹرافی: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز، شائقین کو حصول میں مشکلات

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا منگل سے آغاز ہوگیا، تاہم آن لائن ویب سائٹ پر ٹریفک کے شدید دباؤ کے سبب شائقین کرکٹ کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی سی سی نے 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا منگل سے آغاز کردیا، لیکن شائقین کرکٹ کو ٹکٹس کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کے سبب آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کے سبب سرورز بیٹھ گئے ہیں، ویب سائٹ نے سرورز کی تعداد بڑھانے کا کام شروع کررکھا ہے۔آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین فزیکل ٹکٹس تین فروری سے نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے حاصل کرسکیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter