چمن پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی اسد خوستی دم گھٹنے کے باعث انتقال کرگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اپنے کوارٹر کے واش روم میں مبینہ طور پر گر پڑے تھے، واش روم میں ایل پی جی گیس گیزر ہے۔ پولیس کے مطابق نہانے کے دوران آکسیجن ختم ہونے سے مبینہ طور پر بےہوش ہوکر گر گئے، واش روم سے نکلنے میں دیر ہونے پر پولیس گارڈ نے دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ پولیس کے مطابق دروازہ توڑنے پر ایس ایچ او اسد خوستی بےہوش تھے، جس کے بعد انھیں فوری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دم توڑ گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی گئی اور ابتدائی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ڈاکٹر رشید ناصر نے کہا کہ باقاعدہ پوسٹ مارٹم کیلئے میت کوئٹہ منتقل کی جا رہی ہے۔
Post your comments