class="post-template-default single single-post postid-6519 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پُراُمید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں، نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔

 اسرائیلی فورسز کے غزہ سٹی میں حملے میں 3 فلسطینی شہید

دوسری جانب فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے غزہ سٹی میں حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللّٰہ کے قصبے سلواد پر دھاوا بول دیا اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی فورسز نے نابلس کے ایک گاؤں مادامہ سے بھی ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا ہے۔فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ بھر میں اسرائیلی بمباری میں 35 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سیاسی رہنما احمد سعادت کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شہر البریح میں فلسطینی سیاسی رہنما احمد سعادت کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter