کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا
Posted in: Health, Newsکوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ مریض کا تعلق نواحی علاقے کچلاک سے تھا۔ جسے چار روز قبل کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔