class="post-template-default single single-post postid-9248 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔چوتھے روز کھیل کے لیے کپتان شان مسعود اور خرم شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت میں گری، وہ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز بنا لیے ہیں، قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 130 رنز درکار ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن نے 2 اور کگیسو ربادا 1 وکٹ حاصل کی۔451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔بابر اعظم 81 رنز بنا کر مارکو یانسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کیے تھے۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائلویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter