کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے بارے میں مطلع رکھنا پڑتا ہے، مقام کے حوالے سے مطلع رکھنے کا مقصد رینڈم ڈوپنگ ٹیسنگ کے لیے دستیاب رہنا ہوتا ہے۔پینی اولکسیاک نے سوشل میڈیا پیغام میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقام بتانے کا کیس ہے جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ کیس کا تعلق ممنوع اشیاء سے نہیں ہے۔سوئمنگ کینیڈا نے ایلیٹ سوئمر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلین ایتھلیٹ ہیں۔واضح رہے کہ پینی اولکسیاک نے 7 اولمپک میڈلز اور 3 ورلڈ چیمپئن شپ میں9 میڈلز جیتے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جولائی سے 3 اگست تک سنگاپور میں ہو گی۔
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں


Weekly E Paper

Article
گردے: فیل ہونے کے عالمی چیمپئن! تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsکیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ ہمارے گردے زندگی میں کبھی پاس نہیں ہوتے؟ نہ اسکول، نہ امتحان، نہ صحت کے ٹیسٹ میں۔ ہمیشہ ہی فیل ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ کوئی دھندہ ہے یا گردوں کی کوئی خاص ’’فیلنگ‘‘؟ کہیں یہ جان بوجھ کر اتنے نالائق تو نہیں کہ بس اپنے کام […]
Read More-
-
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article -
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
sports
لیجنڈز لیگ: پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکاری بھارت کو سیمی فائنل میں پھر گرین شرٹس کا سامنا
Posted in: News, Sportsورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس سے ٹاکرا ہوگا۔ انگلینڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز […]
Read More
Post your comments