class="post-template-default single single-post postid-11643 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بجٹ کی تیاری، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا 1200 ارب کا تخمینہ

وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومتی ذ رائع کے مطا بق آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لئے 1200 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ اگلے سال گرانٹس کیلئے ہزار77 ارب روپے کا جبکہ سبسڈیز کا ایک ہزار191 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 1400 ارب روپے مختص کیا گیا بعدازاں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کرکے 1100 ارب روپے کیا گیا۔اگلے سال گرانٹس کے لیے2 ہزار77 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال گرانٹس کی مد میں ایک ہزار777 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی مالی سال کے لیے سبسڈیز کا تخمینہ ایک ہزار191 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال سبسڈیزکی مد میں ایک ہزار 363 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter