class="post-template-default single single-post postid-7549 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

برازیل: فٹبال میچ میں جھگڑے کے بعد تماشائی کو زندہ جلادیا گیا

برازیل میں فٹبال میچ میں تماشائیوں کے جھگڑے کے بعد ایک تماشائی کو زندہ جلادیا گیا۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ مطابق واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب مداح مقامی فٹبال کلب كروزيرو اور ایتھلیٹیکو پرانانس کا لیگ میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کروزریو کے حامیوں پر ان کی حریف ٹیم کے  مداحوں نے حملہ کیا۔حریف گروپ نے کروزریو کے مداحوں کی بس پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، اس کے علاوہ گھر میں تیار کیے گئے بموں اور کِیلوں کا بھی استعمال کیا گیا، تاکہ بس کے ٹائر پھٹ جائیں اور وہ رک جائیں۔واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر دل دہلادینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  حملہ آور کروزریو کے زخمی مداحوں کے پاس پہنچنے کے دوران ویڈیو بنا رہے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک مداح زندہ جل گیا، جبکہ کئی دیگر سر پر لوہے کی سلاخوں سے مارے جانے کے باعث زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ برازیل میں فٹبال کے مداحوں کے درمیان کشیدگی کے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل 2019 میں بھی مداحوں کے درمیان جھگڑوں میں گھر میں تیار کیے گئے بموں کا استعمال کیا گیا، جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter