class="post-template-default single single-post postid-11639 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، ڈی سی چاغی

ایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔ڈی سی چاغی نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ایرانی حکام اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے، ہم نے تفتان سے لاشیں بہاولپور منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ 8 بے گناہ پاکستانی شہریوں کے لرزہ خیز قتل پر ایران شدید صدمے سے دوچار اور گہرے رنج میں مبتلا ہے۔

ایران کے قونصل جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ بے حسی پر مبنی یہ تشدد انسانیت کے خلاف گھناونا جرم ہے جس کی سخت ترین الفاظ میں پرزور مذمت کی جانی چاہیے۔ حسن نوریان نے 8 پاکستانی شہریوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہماری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں، ایسی کارروائیاں دو برادرانہ اقوام کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنتی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم سب ہر قسم کے تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہوں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter