class="post-template-default single single-post postid-7128 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مختص کوٹہ کے مطابق ملازمت نہ ملنے پر نابینا افراد سڑکوں پر نکل آئے

راولاکوٹ آصف اشرف ۔
مختص کوٹہ کے مطابق  ملازمت  نہ ملنے پر نابینا افراد سڑکوں پر نکل آئے بیچ چوراہے دھرنا ممبر اسمبلی حسن ابراہیم کی یقین دھانی پر دھرنا مغرب کے بعد مشروط ختم وزیراعظم آزاد کشمیر سے آج معزوروں کی حسن ابراہیم ملاقات کروائیں گے راولاکوٹ شہر میں نظام زندگی درہم برہم انتظامیہ نے چند فرلانگ کے فاصلے پر ہونے کے باوجود احتجاج میں آنا گوارہ نہ کرسکی ۔
تفصیل کے مطابق
ڈپٹی کمشنر اور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سپیشل پرسن کے احتجاج میں شدت اس وقت سامنے آئی جب ایک ماہ سے روزانہ ٹرخاو  پالیسی کے شکار معذور افراد سڑک پر نکل آئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر دارالشفا چوک میں دھرنا دے دیا اور چاروں اطراف کی سڑک بند کر دی گئی نابینا اور معذور افراد کے مطالبہ سے ممبر اسمبلی حسن  ابراہیم خان کو فون پر آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے معاملہ کا ذمہ دار وزیراعظم آزاد کشمیر کو قرار دے دیا ہے سپیشل افراد کے ساتھ شہری اور سول سوسائٹی بھی اظہار یک جہتی کے لیے شام گئے تک موجود رہی ہے مگر شرم ناک امر یہ سامنے آیا کہ چند فرلانگ پر موجود  پونچھ ڈویژن کے کمشنر ڈپٹی کمشنر سمیت کسی ذمہ دار نے گوارہ نہ کیا کہ وہ ان معزور افراد سے آکر معاملے پر بات چیت تک کر سکے شام گئے تک دھرنا جاری ہے اور دھرنا پر موجود معذور افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک این ٹی ایس میں کامیاب معذور افراد کی ملازمت کے احکامات جاری نہیں کیے جاتے اور اس کے ساتھ تمام سرکاری محکمہ جات میں دو فیصد کوٹہ پر معذروں کو ملازمت نہیں دی جاتی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر پونچھ اور انتظامیہ کے ذمہ داروں  پر کڑی تنقید کی ہے جو ایک ماہ سے معذوروں کو ٹرخا رہے ہیں معذور افراد اپنے حقوق کے حصول کے لیے نعرے بازی کر رہے ہیں ۔۔۔۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter