گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزرائے صحت اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔نہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ناممکن نہیں ترجیحات کو بہتر بنانا ہوگا، اگر انسداد پولیو پروگرام میں پیشرفت کی جائے تو 3 سال میں پولیو زیرو ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اورصحت کے دیگرشعبوں میں کام کرنے کےلیے پرعزم ہیں، پاکستان میں ڈجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ پوری تندہی سے آئندہ کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیوکے مکمل خاتمے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔
بل گیٹس کی پولیو سے متعلق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ سے ملاقات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments