class="wp-singular post-template-default single single-post postid-10520 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان اللّٰہ پاک کا عطاء کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter