class="post-template-default single single-post postid-5472 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بنگلادیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کو جیل سے رہا کردیا گیا

اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خالدہ ضیاء کی جیل سے رہائی کا حکم دیا تھا۔ اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا تھا۔دوسری جانب حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس نے بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔طلباء نے آرمی چیف اور صدر سے محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ پیرس سے جلد بنگلادیش واپس آرہا ہوں، عوام جمہوری اصول اور آزادی اظہار کو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام آزاد ہوگئے ہیں، آزادی کا لطف اٹھائیں، یقینی بنائیں کہ اس بار غلطی نہ ہو۔پروفیسر محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں شاندار کام کیا ہے، اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter