امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کے دوران گرجا گھر قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں کثیر العقیدہ دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہل خانہ اور نو منتخب حکومتی اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر مسلمانوں کی نمائندگی نیشن مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔تقریب کے دوران امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے مذہبی نمائندگی کرتے ہوئے قرآن پاک کی سورۃ الحدید کی 4 تا 7 آیات کی تلاوت کی۔تلاوت کے بعد ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔قرآن پاک کی تلاوت اور اذان کا احترام کرتے ہوئے اس موقع پر خاموشی اختیار کی گئی جبکہ صدر ٹرمپ اور دیگر حاضرین نے تلاوت اور اذان کو توجہ سے سنا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی تھی۔
حلف برداری کے دن کی تین تقریروں کے بعد صدر ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنس میں بھی عمران خان کا ذکر نہیں ہوا.
تحریک انصاف میں مایوسی،صدر ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ،غزہ میں اسرائیلی حملوں کی بندش، روس،چین اور کئی معاملات پر بات کی، کسی صحافی نے بانی تحریک انصاف کے بارے سوال بھی نہیں کیا۔آئندہ ہفتے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں جنوبی ایشیا کا کوئی صحافی سوال کر سکتا ہے۔واشنگٹن میں اسامہ کو شہید قرار دینے کے قول اور امریکہ مخالف نعروں والے ٹرک دکھائی دے رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنما اور عمران کا چرچا غائب ہے۔
Post your comments