بحرین میں جاری ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بھی جیت لیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سپر 8 کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 1-3 سے ہرادیا۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 26-24، 18-25 اور 23-25 رہا۔پاکستان کی جانب سے مہد علی شاہ، ابو بکر، محمد یحییٰ اور محمد انس نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔چائنیز تائپے کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ایونٹ میں پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ سپر 8 کے گروپ میں شامل تیسری ٹیم کو گروپ راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے پوائنٹس اگلے مرحلے میں کیری فاروڈ کیے تھے۔پاکستان ٹیم کے کوچ سعید احمد سعدی نے کہا کہ میچ میں پاکستانی پلیئرز نے اچھا کنٹرول رکھا، دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد پلیئرز نے اچھا کم بیک کیا جو ان کے مضبوط اعصاب کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایشین انڈر۔18 والی بال: پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار
![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2024/08/download-13.jpg)
![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2024/12/page03-3.jpg)
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read More![](https://nawaipakistan.com/wp-content/uploads/2023/12/WhatsApp-Image-2021-04-03-at-8.08.40-AM-766x1024-1.jpeg)
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے
Posted in: News, Sportsآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کے باعث اسکواڈ […]
Read More
Post your comments