class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13441 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست

ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہو گئی، سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ملائیشین کے تھور چوہان لونگ سے تھا سیمی فائنل 9 فریم پر مشتمل تھا پہلے فریم میں ملائشین کیوئسٹ نے 39-5 سے کامیابی حاصل لیکن محمد آصف نے دوسرا فریم 59-4 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ملائیشین کیوئسٹ نے 41-0، 62-0، 1- 43، 34-25 اور 78-0 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم کل سے کولمبو میں ہی شروع ہونے والی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان کے 4 کیوئسٹ کو دو ٹیم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان ون ٹیم محمدآصف اور اویس منیر پر جبکہ پاکستان 2 شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter