class="post-template-default single single-post postid-11858 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ارشد ندیم کی بھارت میں ہونے والے جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے معذرت

پاکستان کے اولمپین جیولن تھرور ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے بنگلورو کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں شرکت سے معذرت کر لی، بھارتی اولمپین نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ 20 مئی کو بھارت میں ایونٹ ہے جبکہ 22 مئی کو ایشین چیمپئن شپ کےلیے روانگی شیڈول ہے، اس لیے بنگلورو کلاسک جیولین تھرو میں جانا ممکن نہیں ہے۔ارشد ندیم نے مزید کہا کہ نیرج چوپڑا نے یاد رکھا اور مجھے شرکت کی دعوت دی، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کےلیے ارشد ندیم کو مدعو کیا تھا جبکہ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter