class="post-template-default single single-post postid-5468 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پیرس اولمپکس، پاکستان کیلئے میڈل کی پہلی اور آخری اُمید ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے، منتظمین نے جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے کل دوپہر میں ہوں گے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں جبکہ اس سیریز میں 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہو گا جس میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔ میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا، اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔ فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر کی تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے۔ جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter