پاکستانی جیولین تھرو کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے طلبہ کو 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کے موقع پر گرینڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ارشد ندیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔جشنِ آزادی اور 40 برس بعد پاکستان کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ رات منعقد ہونے والے آزادی کے جشن میں شرکت کرنے والوں اور ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے آئی ٹی کے طلبہ کو 100 لیپ ٹاپ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے طلبہ کے لیے 100 لیپ ٹاپ کا تحفہ ہے، یہ گورنر سندھ کی مہربانی ہے جو انہوں نے مجھے اتنی عزت دی، پوری قوم مجھے بہت ]پیار و محبت دے رہی ہے۔
ارشد ندیم کا طلبہ کیلئے 100 لیپ ٹاپ کا اعلان


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments