ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ایس ایچ اوبھارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جج شائستہ کنڈی نے اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کے کیس میں 29 جولائی کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس فائنل اسٹیج پر ہے، ان کی مصروفیت تو رہے گی مگر عدالت نے بھی اپنا کام کرنا ہے، عدالت کو انڈر ٹیگنگ دے دیں کہ علی امین گنڈاپور کب عدالت میں پیش ہوں گے؟علی امین گنڈا پور کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 4 ستمبر کی تاریخ دے دیں، علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہو جائیں گے، وہ آج ضلع کرم میں ایک جرگے میں شریک ہیں، عدالت دیکھے کہ کیس میں ان کا کردار کیا ہے۔اس پر جج شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 4 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 ستمبر کی انڈر ٹیکنگ کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری نہیں کر رہی، اگر علی امین گنڈاپور کے خلاف کچھ نہیں تو بہادر بنیں اور 342 کا بیان ریکارڈ کروائیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / اسلحہ و شراب کیس: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
اسلحہ و شراب کیس: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments