امارات کے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دیدیا ہے: چیئرمین اپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن(اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دے دیا ہے۔

کامران ارشد نے بتایا کہ صنعت کار 2 ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیرِ اعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، اپٹما نے ہمیشہ پاکستان فرسٹ کے عہد کو نبھایا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *