class="post-template-default single single-post postid-7165 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

القسام بریگیڈ کا جنوبی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے  جنوبی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی غزہ کے شہر میں ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔القسام کے مطابق اس واقعے میں شہر کے مشرق میں الجنینہ محلے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ایک اور واقعے میں القسام کے جنگجوؤں نے اسی محلے میں 2 اسرائیلی ٹینکوں پر یاسین راکٹوں سے حملہ کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ رات  شمالی اسرائیل کے بنیامینہ میں ایک فوجی اڈے پر حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے میں اسرائیل  کے چار فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,289 فلسطینی شہید اور 98,684 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

اسپین کے وزیراعظم نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر زور دیا ہے۔

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے دیگر یورپی یونین کے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو معطل کرنے کی درخواست کا جواب دیں۔یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے پر نظر ثانی کےلیے اسپین اور آئرلینڈ گزشتہ کئی مہینوں سے یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ان ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر اس معاہدے میں موجود انسانی حقوق کی شق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter