class="post-template-default single single-post postid-4952 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

مارشل آرٹس میں مہارت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار گزشتہ چند دنوں سے بیمار محسوس کررہے تھے، جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ، جو مثبت آگیا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔اکشے کمار بیماری کے باعث وہ آج ہونے والی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے ساتھ ساتھ آج ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سر پھرا‘ کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فلم کی تشہیری مہیم ان دنوں اپنے آخری مراحل میں تھی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں بلکہ اس سے قبل عالمی وباء کے ابتدائی دنوں میں اور پھر 2022 میں بھی وہ اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter